فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی،خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کو 15 ماہ کارروائی کے بعد سزا سنائی گئی اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے اور ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

نیوز کانفرنس میں خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے پراجیکٹ پر عمل درآمد فیض حمید کی سربراہی میں ہوا اور نواز شریف کو ہٹانے، بانی کو اقتدار میں لانے کے اقدامات میں فیض حمید مرکزی کردار ادا کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ سازش کی اور مخالفین کو قید، دھمکیاں اور جلاوطن کیا۔

خواجہ آصف کے مطابق فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس بھی زیر غور ہے اور 9 مئی کے واقعات میں بھی ان کی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی سوچ شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کو فیض حمید کے زیر اثر بنایا گیا اور ملک کے اہم فیصلے بانی کے لان میں بیٹھ کر کیے جاتے رہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فیض حمید نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو سہارا دیا اور ملک کے ساتھ ہونے والے اقدامات میں وہ اور بانی پی ٹی آئی فائدہ اٹھاتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔