پارٹی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں،پہچاننا ہوگا کون اپنااورکون پرایا،نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا  پہچان رکھنی ہو گی کہ کون اپنا اور کون پرایا ہے۔

نواز شریف نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملاقات میں خوشی ہوئی اور یہ اطمینان کی بات ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرے اور تمام امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دیے جائیں گے، چاہے انتخابات قومی ہوں یا صوبائی۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لیے آئیں گے، مگر پارٹی کو اپنے اور پرائے میں فرق کرنا ہوگا اور اپنے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ سیاسی فضا بہت اچھی ہے، اس لیے انتخابی نتائج بھی بہتر آنے چاہئیں، تاہم امیدوار کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں اور اس حوالے سے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔