شہری کو چوری شدہ موٹرسائیکل پر بھی پے درپے ای چالان موصول

لاہور کے ایک شہری کو گزشتہ سال چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا ای چالان موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے،حالاں کہ تھانے میں مقدمہ درج ہے اور گاڑی اب تک بازیاب نہ ہوسکی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق، موٹر سائیکل 2024 میں رائے ونڈ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، اور فروری 2024 میں رائے ونڈ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تاہم، اس کے بعد سے مالک کو متعدد ای چالان موصول ہوئے ہیں، جن میں حالیہ ایک چالان بھی شامل ہے۔ای چالان سے پتہ چلتا ہے کہ مسروقہ موٹر سائیکل اب بھی لاہور کی سڑکوں پر چلائی جا رہی ہے۔ تاہم پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے اور اسے ڈھونڈنے میں ناکام ہے جس سے متاثرہ شہری پریشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔