امریکہ میں ہسپتال جاتے ہوئے روبو ٹیکسی کے اندربچے کی ولادت

امریکی شہر سان فرانسسکو میں اس وقت خودکار روبو ٹیکسی کی ویڈیو وائرل ہو گئی جب مسافر خاتون نے دوران سفر بچے کو جنم دے دیا۔ روبوٹیکسی میں ڈرائیور موجود نہیں تھا۔

ترجمان ٹیکسی سروس کے مطابق یہ خاتون جس نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دیا ہےیونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے میڈیکل سنٹر کی طرف جارہی تھیں ۔ روبوٹیکسی کے اندر اس غیر معمولی صورت حال میں ڈیلیوری کے واقعے کوکمپنی کی سپورٹ ٹیم نے غیر معمولی سرگرمی قرار دیا اور ہیلپ لائن پر کال کی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق وبوٹیکسی میں کیمرے اور مائیک لگائے گئے ہیں، زچگی کے بعد ماں اورمولود بچے بحفاظت ہسپتال پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔