راولپنڈی کے تھانہ صادق آبادکی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک گینگسٹربلال عباس ماراگیا۔وہ شہریوں پر تشدداور اغواکی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق ملزم پر ڈکیتی اور منشیات فروشی کے 16 مقدمات در ج تھے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ گینگسٹر کے خلاف گذشتہ رات سی سی ڈی نے آپریشن کیا۔ ملزم اڈیالہ روڈ پر 2افراد کے قتل میں بھی نامزتھا۔
گذشتہ دنوں ایک وڈیوائرل ہوئی تھی جس میں گینگسٹر بلال نےراولپنڈی میں ڈھوک کالا خان پل پر ایک نوجوان کا آدھا سر گنجا کر کے اسے برہنہ ہو کر بھاگنے پر مجبور کیا ۔ایک اور ویڈیو میں بلال ایک نوجوان کو باندھ کر تشدد کرتا دکھائی دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos