ڈاکٹر وردہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی  کی جا رہی ہے،فوٹو امت
ڈاکٹر وردہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی  کی جا رہی ہے،فوٹو امت

ڈاکٹروردہ کیس میں پیروی کے لیے عاطف جدون وکیل استعاثہ مقرر

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی قانونی پیروی کرنے کے لئے عاطف علی جدون ایڈووکیٹ کو وکیل استغاثہ مقرر کیا گیا ہے۔ نامور قانون دان عاطف جدون ایڈووکیٹ اس سے قبل ہزارہ بھر میں اپنے مدعیان کی قانونی جنگ جیتنے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

یاد رہے ڈاکٹر وردہ مشتاق کو ان کی دوست ردانے 4دسمبر 2025کو بینظیر شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال، ایبٹ آباد سے اغوا کیا، اور بعد میں ندیم، پرویز اور شمرائز کی مدد سے قتل کر دیا۔مقتولہ نے دو سال قبل رداکو سونا دیا تھا، جسے واپس کرنے سے اس نے انکار کر دیا ۔ مسلسل مطالبات کے بعد، ردا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔ ردا ڈاکٹر وردہ کو اپنے زیر تعمیر گھر لے گئی ، جہاں ملزمہ کے ساتھی ندیم نے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو بے دردی سے قتل کیا۔

ڈاکٹر وردہ دو بچوں کی والدہ تھیں۔وہ اپنے والد مشتاق اور بچوں کے ساتھ رہتی تھیں، ان کے شوہر راحیل علی رضا روزگارکے لیے جنوبی کوریا میں مقیم ہیں۔

قتل کیس کی جامع تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔