اسلام آباد:گھر میں فائرنگ،دو خواتین جاں بحق، ایک زخمی

اسلام آباد کے علاقے تھانہ بارہ کہو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ راجگان میں پیش آیا، جہاں تین لڑکیاں فائرنگ کا شکار ہوئیں، تاہم بعد میں دو خواتین دم توڑ گئیں۔ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال بتائی گئی ہیں۔

زخمی خاتون اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔