برطانیہ میں ایک انتہائی خطرناک مکڑی پائے جانے کا انکشاف ہواہے جس کے کاٹے کا نشان زندگی بھر باقی رہتاہے۔ ڈاکٹروں نے اس مکڑی سے محتاط رہنے اور اس کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ اس کے کاٹنے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے اسپتال میں علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔اس خطرناک مکڑی کو False Widow (جھوٹی بیوہ) کا نام دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کے کاٹنے کا نشان علاج کے بعد بھی متاثرہ شخص کے جسم پر ہمیشہ رہ سکتا ہے۔
یہ انگلینڈ کے شہر کینٹ میں پائی گئی۔ اس نے حال ہی میں 16 سالہ روبرٹ سانیولا برلٹن کو کاٹ لیا۔ روبرٹ ایک باغ میں اپنی کھوئی ہوئی بلی کو ڈھونڈ رہا تھا۔ گھر واپس آنے پر اس کے دائیں گھٹنے پر ایک بڑی سوجن نظر آئی، جو ایک بڑے چھالے میں بدل گئی اور پھر پھٹ کر پیپ اور خون نکلا۔ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نوجوان کو زہریلی مکڑی "جھوٹی بیوہ” نے کاٹا تھا۔ متعدد طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے انفیکشن کے بگڑ جانے کی وجہ سے زخم سے مردہ جلد کو ہٹا دیا اور اینٹی بائیوٹکس تجویز کیں۔اگرچہ روبرٹ دو ہفتوں کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا، لیکن اس کی ٹانگ پر زندگی بھر کے لیے ایک نشان باقی رہ جائے گا۔ روبرٹ نے بتایا کہ اسے کاٹنے کا احساس نہیں ہوا ۔
جھوٹی بیوہ مکڑی کا ڈنک شہد کی مکھیوں یا بھڑوں سے ملتا جلتا ہے اور یہ عام طور پر مکڑی کو سختی سے پکڑنے یا اس کے کپڑوں اور جلد کے درمیان پھنس جانے سے ہوتا ہے۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ کاٹے کی صورت میں، اس جگہ کو صابن اور پانی سے دھوئیں، ٹھنڈی ٹکور کریں، اگر درد یا خارش ہو تو درد کش ادویات استعمال کریں۔ اگر لالی، سوجن یا درد برقرار رہے، یا انفیکشن کی علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos