معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی کے انتقال پر دینی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر عبدالرحیم نقشبندی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سانحہ ارتحال کی خبر سے دل دکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا خانوادہ اشاعتِ دین اور احیائے سنت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیتا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی اپنے اسلاف کی روشن اور درخشندہ روایات کے امین تھے اور دینی خدمات کے حوالے سے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، متعلقین اور دینی حلقوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پیر عبدالرحیم نقشبندی کے انتقال پر مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی اظہارِ افسوس اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos