فائل فوٹو
فائل فوٹو

میری بے عزتی کی گئی، پی ٹی آئی رہنما قاضی انور نے استعفٰی دیدیا

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان قاضی انور پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔

قاضی انور کا کہنا ہے کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیاجارہا، پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کے تناظر میں تحصیل صدر تحصیل سماہنی کشمیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا ادارے سرحدوں کے محافظ ہیں،جو پارٹی اداروں کے خلاف ہو اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔