فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

گروہ کے بارے میں دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے لئے جانے والی سائرہ نامی لڑکی نے آگاہ کیا، لڑکی کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ زیب نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے،ٹکٹ اور شو منی کا انتظام کیا۔

شاہ زیب نے چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ایئرپورٹ پر کلئیرنس کے لئے اسلم نامی ایجنٹ کو دیے، سائرہ اور شاہ زیب کے واٹس ایپ نمبر سے جسم فروشی کرانے میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان سے بات چیت کے شواہد بھی ملے۔ سائرہ کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا، شاہ زیب کو مزید کارروائی کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔