فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت 13یافتہ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں 6 دہشتگردوں کو  جہنم واصل کیا گیا۔

اِسی طرح سکیورٹی فورسز کی بنوں میں ایک اور کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے، شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت ’عزم استحکام‘ کے وژن کی روشنی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔