ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز  پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم شمریز ولدمہد علی ڈاکٹر وردہ قتل  کیس میں مفرور تھا ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے دس روز تک چھاپے مارے۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر وردہ قتل  کیس سے قبل بھی قتل کے مقدمہ میں مفرور تھا،ملزم وردہ قتل کیس میں اجرتی قاتل تھا۔

ملزم شمریز  ولد  مہد علی سکنہ  لڑی بنوٹہ کی گرفتاری کیلیے پولیس نے ٹھنڈیانی میں چھاپہ مارا توملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی ۔

یادرہے کہ مقتولہ ڈاکٹر وردہ کو بھی قتل کرنے کے بعد لاش ٹھنڈیانی میں چھپائی گئی تھی۔

واضع رہے قتل کی گھنائونی واردات کے دیگر ملزمان گرفتار ہو گئے تھے لیکن شمریز مرکزی ملزم تھا اور اس نے 30 لاکھ روپے لے کر یہ واردات کی تھی
اس کے لیے ملزمہ ردا کے شوہر وحید عرف بلا کے ملازم ندیم نے اس سے سودا طے کیا تھا پہلے ایک کروڑ روپے مانگ رہا تھا پھر 30 لاکھ میں ڈن ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔