نقشبندی سلسلے کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروزپیر15دسمبر معہد الفقیر الاسلامی جھنگ میں دوپہر 2بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی طویل عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔گذشتہروز وہ اپنے لاکھوں مریدین کو داغ مفارقت دے گئے ۔
پیر ذوالفقار نقشبندی یکم اپریل 1953 کو جھنگ کے ایک کھرل خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1967ء میںمیٹرک، 1972ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی الیکٹریکل انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی ۔ لمزیونیورسٹی سے ہیومن مینجمنٹ ریسورس کا کورس بھی کیا۔ جب آپ لاہورمیں زیرتعلیم تھے اس دوران عمدة الفقہ کے مصنف سلسلہ نقشبندیہ کے نامور بزرگ سید زوارحسین شاہ سے مکتوبات مجدد الف ثانی پڑھی ۔ جامعہ رحمانیہ جہانیاں منڈی اور جامعہ قاسم العلوم ملتان سے دورہ ء حدیث کی اعزازی ڈگر بھی حاصل کی۔امریکہ میں جنرل مینجر(پلاننگ اینڈ دیویلپمنٹ )رہے ۔ 40برس کی عمرمیں نوکری چھوڑکردینی کاموں میں مصروف ہوگئے۔
پیرسید زوارحسین شاہ کے بعد خواجہ غلام حبیب نقشبندی مجددی سے 1980ء میں بیعت ہوئے، اور 1983ء میں خلافت سے سرفرازہوئے۔آپ نے ایک بیان میں کہاتھاکہ مجھے 30برس کی عمر میں 100مرتبہ رسول کریمۖ ۖکی زیارت نصیب ہوئی۔2013-2014ء میں پیرذوالفقار نقشبندی کو دنیاکے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔ خطبات فقیر سمیت 200سے زائد تصانیف یادگارچھوڑی ہیں۔ دنیاکے متعدد ملکوں میں تبلیغ کی۔ آپ کے خلفا میں نامور علما اور صوفیا شامل ہیں۔
آپ نے جھنگ میں جامعہ معہد الفقیر اسلامی کی بنیادرکھی تھی۔یہ دارالعلوم 1922ء میں قائم ہوا۔یہاں حفظ قرآن ،درس نظامی اور دیگر دینی کورسزپڑھائے جاتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos