راولپنڈی کے ایک گنجان علاقے میں رات کے وقت ڈائنوسارجیسے ایک بلندقامت جانورکی جھلک دیکھی گئی ہے۔ یہ منظروڈیوزپر محفوظ ہواہے۔درختوں کے درمیان سے جھانکتاہوا ایک بہت بڑے جانور کا سر نظر آیا۔اس واقعے کو وڈیوزکے ذریعے ریکارڈ کرلیا گیا۔
یہ ایک فیملی پارک ہے جو سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں واقع ’’ چھوٹی مارکیٹ‘‘آبادی اور تجارتی مراکزکے بیچوں بیچ بنایاگیاہے۔ ’’ بلال پارک‘‘ میں صبح کے وقت مرداور خواتین بھی جاگنگ ورزش اور سیر کرنے آتے ہیں۔اسی پارک میں رات کودیرگئےایک بہت بڑے جانور کو دیکھاگیا۔
معاملہ یہ ہے کہ بلال پارک راولپنڈی میں ایک ڈائنوسارکا ماڈل(اسکلپچر)نصب کیا گیاہے جو دن کے وقت خاص طورپر بچوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتاہے۔ لیکن رات کو سیرگاہ کے باہر سڑک سے گذرنے والوں کواس کا نظارہ عجیب اور زیادہ پرکشش لگتاہے۔ باونڈری وال پر موجود فولادی گرل کے پار درختوں سےایک ڈائنوسار کا سرپارک میں اس مقام کے قریب کھمبے پر لگی لائٹ کی روشنی اور اندھیرے کے امتزاج میں ایک بار چونکادیتاہے۔جانور کے ماڈل کا سر درختوں کی شاخوں کے درمیان سے جھانکتا محسوس ہوتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos