کراچی:ڈکیتی کے الزام میں خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار

کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واردات 10 دسمبر کو پیش آئی، جس میں تین ملزمان نے ایک گھر کا صفایا کیا۔ گزری تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے سونے کا سیٹ، 4 سونے کی چوڑیاں، 4 انگوٹھیاں اور ہزاروں پاکستانی روپے و درہم لوٹ کر لے گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔