کراچی: آئی آئی چند ریگر روڈ، کیفے بوگی کے قریب ایک اسکول وین فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور اساتذہ معمولی زخمی ہو گئے۔
زخمی طلبہ اور اساتذہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے طلبہ سیر و تفریح کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos