گوجرانوالہ میں ایک انوکھی چوری کی واردات سامنے آئی، جہاں ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا۔ اس چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
فوٹیج میں تین چور دن دیہاڑے چلغوزے کی 6 بوریاں لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ اس واردات سے ساڑھے 38 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، تاہم پولیس نے ساڑھے تین لاکھ روپے کے نقصان کا مقدمہ درج کیا ہے۔
گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos