پتنگ بازی کی اجازت:پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے معاملے میں پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو 22 دسمبر تک اپنی موقف جمع کرانے کا حکم دیا۔

درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر ارڈیننس پاس کیا، اور پتنگ بازی کے نتیجے میں ماضی میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکتوں کا خطرہ موجود ہے، اس لیے اس معاملے پر عدالت فوری کارروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔