بہاولپور میں پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک مچھلی فروش پر تشدد کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مچھلی فروش پر تشدد ثابت ہوا، جس کی بنیاد پر فوری طور پر معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تجاوزات کے الزام میں پیرا فورس کے اہلکار مچھلی فروش کو دفتر لے گئے اور اس پر تشدد کیا گیا، جس نے علاقے میں عوام میں سخت ردعمل پیدا کر دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos