ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس کے چاروں ملزمان کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیاگیا۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مرکزی ملزمہ ردا جدون اور اس کے خاوند وحید عرف بلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
ملزم ندیم نے جرم سے انکار کر دیا۔ملزم پرویز نے عدالت میں اقرار جرم کر لیا جس کا بیان مجسٹریٹ نے ریکارڈ کر لیا ، ملزم ندیم کا بیان بھی مجسٹریٹ کے آگے ریکارڈ کروایا جائے گا۔
کیس کا مرکزی ملزم شمریز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیاتھا۔
ملزم وحید بلا کی جانب سے کریمنل لائر ملک مجاہد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو وکیل صفائی مقرر کیاگیاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos