تصویر ۔ محکمہ ضلعی اطلاعات

نایاب جانور اڑیال کے غیر قانونی شکارکی وڈیوشیئر کرنے پر ایف آئی آر

ضلع اٹک ،تحصیل جنڈمیں معدومیت کا شکار جانور اڑیال کے غیر قانونی شکار کی وڈیوشیئر کرنے پر ایف آئی آردرج ہوگئی۔

ضلعی محکمہ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک، شاہزیب خورشید کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔اڑیال، کالا چٹا نیشنل پارک کا ایک نہایت اہم جز ہے اور اس کی آبادی میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، اٹک نے اس قیمتی جانور کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات شروع کیے ہوئے ہیں، تاہم حکام کا کہناہے کہ اس ضمن میں مقامی آبادی کا تعاون نہایت ضروری ہے۔اگر آپ کہیں بھی غیر قانونی شکار یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو فوری طور پر وائلڈ لائف ہیلپ لائن 1107 پر اطلاع دیں۔ اڑیال کے شکار کی مصدقہ اطلاع دینے والے کو 50ہزارروپے انعام دیا جائے گا اور خبر دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے کہا ہے کہ قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے عوام کا تعاون نہایت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔