مندرہ میں مزداکی سکول وین کو ٹکرسے 12سالہ طالب علم جاں بحق

مندرہ میں ٹریفک حادثہ 12سالہ طالبعلم کے جان لے گیا۔ واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گوجرخان سے رپورٹ طلب کرلی، ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا حکم دیاگیاہے، پولیس نے مزدا اور سکول وین کے ڈرائیوروں تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزدا ڈرائیور نے غفلت و لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سکول وین کو ہٹ کیا۔ حادثےمیں چھٹی جماعت کا 12 سالہ طالب علم جا ں ححق ہوا، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق حادثے میں میں ملوث دونوں ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔