فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوگرانے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی

اسلام آباد: اوگرانے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ، نئی قیمت 11.82 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 5.90 فیصد کمی کی گئی ، نئی قیمت 10.77 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔