فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈاکٹر وردہ قتل کیس ، ملزم پرویز نے اقبال جرم کر لیا ، سونا بھی برآمد

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ  مشتاق اغوا و قتل کیس میں اہم پیشرف سامنے آ گئی، گرفتار ملزم پرویز نے اقبال جرم کر لیا،کیس کے ماسٹر پلانر ردہ جدون کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس  کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 10 رسیدیں،1 کروڑ 23 لاکھ کے چیک بھی برآمد  ہوئے، نشاندہی پر آلہ قتل رسی جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا بھی برآمد کر لی گئی۔

انوسٹیگیشن افسران نے ملزمان سے جائے وقوعہ ، پلاننگ کے مقامات کی نشاندہی سمیت تمام تر قانونی لوازمات مکمل کر لیے۔

انوسٹیگیشن رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کو اغواہ و قتل کرنے کے لیے ابتدائی پلان وحید بلا کے گھر بنایا، جس میں وحید بلا ، ردہ اور ندیم شامل تھے۔

دوسری پلاننگ وحید بلا کی دکان پر ہوئی جس میں وحید ، ندیم اور شمعریز شامل تھے، جبکہ تیسری بار ملزمان شیخ ڈھیری کے مقام پر اکٹھے ہوئے اور شمعریز ، ندیم اور پرویز نے پلان کو حتمی شکل دی ۔مقدمہ میں تفتیشی ٹیم نے تمام تر ثبوت اور گواہان عدالت میں پیش کر دیے۔

دوسری جانب ہ پولیس نے ملزمان کی ایک بار پھر حوالگی کے لیے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ انوسٹیگیشن آفیسر  نے ہائیکورٹ میں استدعا کی کہ

اہم نوعیت کا کیس ہے ملزمان کی کسٹڈی دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔