فوٹو پریس ریلیز
فوٹو پریس ریلیز

کراچی: مبارک ولیج میں کارروائی، 30ارب روپے کی منشیات برآمد

کراچی :اینٹی نارکوٹکس فورس نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر،پاک بحریہ کےساتھ ساحلی مقام مبارک ولیج پرانسداد منشیات آپریشن کے دوران 25من چرس اور5من میتھفیٹامائن آئس کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی،پکڑی جانےوالی منشیات کی مالیت 30ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 1ہزارکلوگرام چرس اور200کلوگرام میتھفیٹامائن آئس تحویل میں لے لی گئی،پکڑی جانےوالی منشیات کی مالیت 108ملین امریکن ڈالرزاور30ارب روپے سے زائدہے۔ت

رجمان اے این ایف کے مطابق کشتیوں میں بھاری مقدار میں منشیات کی موجودگی اوربین الاقوامی پانیوں تک ترسیل کی انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں،جس پراینٹی نارکوآپریشن کے ذریعے منشیات کی بڑی کھیپ کوروکاگیا، اے این ایف اورپاک بحریہ مربوط آپریشنزکے ذریعے سمندرمیں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کےلیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔