چک بیلی روڈ راولپنڈی میں ہولناک ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق

 

راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر مزدا ٹرک، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آنے والے شدید ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 50 سالہ مسماۃ عائشہ منیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ زخمی ہونے والوں میں 58 سالہ محمد رفیق اور 38 سالہ زاہد عباسی شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں کار بری طرح پچک گئی جبکہ ایک سوار گاڑی میں پھنس گیا، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے ذریعے نکالا۔ موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق خاتون اور دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔