وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل

 

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت کو اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عدالت اپنے فرائض انجام دے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر خصوصی طور پر کورٹ رومز تیار کیے گئے ہیں اور عدالت کے ججز کی نیم پلیٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت بھی کچھ عرصے کے لیے ہائی کورٹ میں شفٹ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی اور آئینی عدالت کی منتقلی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد انتظامی عمل مکمل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔