اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی نبیل احمد گبول نے بھارتی فلم والے نبیل گبول سے زیادہ خوبصورت ہوں، فلم میں جس کو نبیل گبول کا کرادر دیا گیا ہے وہ تو اتنا خوبصورت نہیں۔
لیاری سے رکن قومی اسمبلی سردار نبیل احمد گبول نےامت ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم دھرندر میں اپنے کردار کے حوالے کہا کہ دھرندر فلم پاکستان کو بدنام کر نے کی ناکام سازش ہے، رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت پاگل ہو گیا ہے،ان کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ اب پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتے اس لیے وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک نے فلم دھرندر پر پابندی لگا دی ہےاسی طرح ہم نے بھی سندھ ہائیکورٹ
مپٹیشن دائر کر دی کہ اس فلم پر بھارت میں بھی پابندی لگائی جائے۔
انھوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے میں بھارتی شہری ملوث ہیں ،بھارت کے ایک رکن لوک سبھا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور انڈین نیشنل ہیں۔
انھوں نے کہا انڈیا آسٹریلیا میں جا کر دہشتگردی کر رہا ہے تو لب خاموش کیوں ہیں ،اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔
انھوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے از راہ مذاق کہا کہ بھارتی فلم والے نبیل گبول سے زیادہ خوبصورت ہوں، فلم میں جس کو نبیل گبول بنایا گیا ہے وہ تو اتنا خوبصورت نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos