پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے نتیجے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا اچانک دورہ کیا،وزیر اعلی نے ایمرجنسی، چلڈرن وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
وزیراعلی نے ذمے داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر تے ہوئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست ملاقات کر کے درپیش مسائل سنے۔
دورے کے دوران زمین پر سوئے ہوئے تیمارداروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے فوری طور پر نئی پناہ گاہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی کے دوران میڈیکل اسٹاف اور اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
وزیراعلیٰ نے کینسر سے متاثرہ بچے کے مفت علاج کا اعلان بھی کیا،مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل کے فوری حل کے لیے وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو واضح اور سخت ہدایات جاری کیں۔
عوام نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بنوائیں اور بلا جھجھک اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاج معالجے اور سہولیات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos