پنجاب میں 18دن کے اندر 20 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری۔نیاریکارڈقائم

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرانےنیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 18 دنوں میں 20 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔پاکستان کے کسی اور صوبے نے آج تک اتنے زیادہ لائسنس جاری نہیں کیے ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو تمام شہریوں کو لائسنس کی ریکارڈ سہولیات فراہم کرتا ہے۔

9 لاکھ 40 ہزارسے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے ہیں، 3 لاکھ 60 ہزارسے زائد باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے گئے ہیں۔ مزید برآں7 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے اپنے لرنر، باقاعدہ اور بین الاقوامی لائسنسوں کی تجدید کرائی ہے، اور2 ہزارسے زیادہ نے بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیے ہیں۔ 7 ہزارسے زائد گم شدہ لائسنسوں کو دوبارہ جاری کیا گیا۔
آن لائن لائسنسنگ پورٹل کو بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے، جس سے10 لاکھ 14 ہزار شہری مستفید ہو ئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، محمد وقاص نذیر نے کہاہے کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا جرم ہے، بغیر لائسنس کے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ ڈرائیورز نے پنجاب میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔