بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ایک بارپھر پاکستان پر الزامات عائد کردیئے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی نے 6 افراد اور ایک تنظیم کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔ نامزد افراد میں سے3 مر چکے ہیں اور 2 حراست میں ہیں۔
حملہ آوروں نے اس سال اپریل میں حملہ کرکے 26 افراد کو مار دیا تھا۔ایک نامعلوم گروپ نے جسے دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) کہا جاتا ہے، ابتدا میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی 1597 صفحات پر مبنی چارج شیٹ تیارکی ہے۔ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے کالعدم لشکر طیبہ/ٹی آر ایف پرپہلگام حملے کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور عمل درآمد میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔این آئی اے نے کہا کہ پاکستانی ہینڈلر ساجد جٹ‘ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، لیکن ایجنسی نے ان کی موجودگی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
چارج شیٹ میں تین دیگر عسکریت پسندوںفیصل جٹ عرف سلیمان شاہ، حبیب طاہر عرف جبران، اور حمزہ افغانی کے نام شامل ہیں۔ ان تینوں بھارتی شہریوں کو سکیورٹی فورسز نے حملے کے چند ہفتے بعد کشمیر کے ایک جنگل میں مار دیا تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ دو مقامی افراد پر، پرویز احمد اور بشیر احمد جوتھد، جنہیں جون میں حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ اس نے آٹھ ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران پاکستان میں سازش کا سراغ لگایا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف، چھ افراد کے ساتھ، بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos