مکی مائوس،ڈارتھ ویڈراورمارول سپرہیروز پر اے آئی کے دروازے کھل گئے

والٹ ڈزنی اور اوپن اے آئی نے تین سالہ لائسنسنگ ڈیل کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے خوبصورت کارٹون کرداروں پر مشتمل مختصر ویڈیوز بنانے کی سہولت دے گا۔

یہ معاہدہ پہلی پیش رفت ہے جب کسی بڑی تفریحی کمپنی نے اس پیمانے پر اے آئی کااستعمال کیا ہے۔ ڈزنی کمپنی نے اپنے سختی سے محفوظ کرداروں کو لائسنس دے کرمکی ماؤس ، مارول سپر ہیروز اور اسٹار وار کے ڈارتھ ویڈر تک اے آئی مواد تخلیق کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

معاہدے کے تحت، شائقین اوپن اے آئی کے Sora ویڈیو جنریشن پلیٹ فارم اور چیٹ جی پی ٹی پرڈزنی، مارول، پکسر، اور سٹاروارزفرنچائززکے 200 سے زیادہ کرداروں پر مشتمل اے آئی سے تیار کردہ مواد تیار اور شیئر کر سکیں گے۔

یہ شراکت داری ایک ایسی صنعت کے لیے ڈرامائی تبدیلی ہے جو بڑی حد تک ا ے آئی کمپنیوں سے عدالت میں لڑتی آ رہی ہے۔ ڈزنی اور دیگر تخلیقی صنعت کی کمپنیاں کئی اے آئی فرموں پر مقدمہ چلا رہی ہیں، ان پر الزام لگاتے ہوئے کہ وہ ا ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے لیے ان کے مواد کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اوپن اے آئی کے لیے، یہ معاہدہ ایسے حالات میں آیا ہے جب اسے اپنے کاروباری ماڈل کی پائیداری کے بارے میں سوالات کا سامنا ہے، دنیا بھر میں ایک ارب صارفین کے قریب ہونے کے باوجود اس کی لاگت آمدنی سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔