اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
ایف بی آر نے 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مقرر کیں تھیں تاہم پراپرٹی سیکٹر نے ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن کو مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے اسلام آباد کی جائیداد کی خرید و فروخت کے نئے ویلیوایشن ریٹس کے نوٹیفیکیشن کو معطل کر دیا۔ ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 2392 جاری 8 دسمبر 2025 کو فوری طور پر معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos