راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انھیں آج بھی ان کے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صحت مند ہیں، اب انھیں ذہنی تشدد کے لیے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جو غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ’ہم آئین اور قانون کے مطابق چل رہے ہیں، حکومت والے چوری شدہ مینڈیٹ والے بیٹھے ہیں، یہ آئین بھی توڑ رہے ہیں اور قانون بھی توڑ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری حکمت عملی تیار ہے، واپس نہیں جائیں گے، واٹر کینن کا استعمال ہوا تو گلیوں میں گھس جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos