شکارپور: شکار پور میں ٹرین کے گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔
دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ موقع پر پہنچ گئے،اُن کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باوجود ٹرین کی پٹڑی محفوظ ہے،ریلوے ٹریک معمول کے مطابق کھلا ہوا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق دھماکے کے بعد خوش حال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے۔
شاہزیب چاچڑ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت کم تھی، ممکنہ خطرے کے باعث علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
بریکنگ
شکارپور کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ
سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، pic.twitter.com/35AJdkIpcJ— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 16, 2025
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کر جلد گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos