ضلع لکی مروت میں حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے شہناز خیل تھانہ کی حدود میں پولیس اہلکار اور ان کے بھائی کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں پر حیات خیل کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔ وہ سابق ضلع کونسلر علی گل چیئرمین کے بھائی ہیں۔
ضلعی پولیس افسر نذیر خان کا کہنا ہے کہ واقعہ شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا ،کانسٹیبل امیر نواز چوارخیل اور ان کے بھائی خانہ گل کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نظر آتا ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos