شمالی اٹلی کے ایک نیشنل پارک میں 21کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کے پیروں کے ہزاروں نشانات ملے ہیں۔ان میں سے کچھ کا قطر 40سینٹی میٹر (15 انچ)تک ہے – متوازی قطاروں میں منسلک ہیں، اور بہت سے انگلیوں اور پنجوں کے واضح نشانات دکھاتے ہیں۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈائنوسار لمبی گردنوں، چھوٹے سروں اور تیز پنجوں کے ساتھ دوٹانگوں والے سبزی خورجانور تھے -۔
گزشتہ ستمبر میں ایک فوٹوگرافر نے میلان کے شمال مشرق میں واقع اسٹیلیو نیشنل پارک میں ایک عمودی پہاڑی دیوار پر سینکڑوں میٹر تک پھیلے ہوئے پیروں کے نشانات دیکھے تھے۔
تقریبا ً20تا 25کروڑ سال پہلے ،یہ دیوار ایک ہموارسمندری سطح تھی، جو بعد میں پہاڑی سلسلے کا حصہ بن گئی۔میلان میں مقیم ماہر حیاتیات کرسٹیانو ڈل ساسو کے مطابق یہ جگہ ڈائنوسار سے بھری ہوئی تھی۔ان کے ریوڑ ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے تھے، تاہم پیچیدہ طرز عمل کے نشانات بھی ہیں، جیسے جانوروں کے گروہ ایک دائرے میں دفاعی مقاصد کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
اطالوی ثقافت کی وزارت کی طرف سے ایک پریس ریلیز کے مطابق، یہ علاقہ دور دراز ہے اور راستوں سے قابل رسائی نہیں، لہذا ڈرون اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos