گھوٹکی میں کوچ سے اغواکئے گئے تمام 14افروں کو بازیاب کرا لیا گیاہے ، ایک مغوی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ، آپریشن میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
گھوٹکی کے علاقے گڈولنک روڈ پرمسافر کوچ سے اغوا گئے14مسافروں کو پولیس نے کچہ سونمیانی اور کچہ کراچی کے علاقے سے آپریشن کے دوران بازیاب کرایا ، پولیس کے مطابق ، ایک مغوی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔ جاں بحق مغوی کریم بخش ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے۔ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق بس کنڈکٹر مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکا تھا، ڈاکوؤں نے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔ڈی ایس پی کے مطابق13 مغوی بازیاب ہوئے ہیں اور ایک کی لاش مل گئی ہے جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
مسافرکوچ صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی کہ دو درجن سے زائد ڈاکوں نے کوچ پردھاوا بول کرلوٹ مارکرنےسمیت14مسافروں کو اغوا کرلیاتھا،جن کی بازیابی کے لیے کچہ سونمیانی کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا تھا ،آپریشن کی کمانڈ کرنے والے ڈی ایس پی عبدالقادرسومرو کے مطابق، ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لیے رحیم یار خان شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیاہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos