راولپنڈی دھمیال روڈ پر واقع بینک کالونی میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کی غیرقانونی کارروائی پر2اہل کار معطل کردیئے گئے ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔اس فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز سڑک کے کنارے پھل فروش سے کیلے ضبط کرتے ہیں۔
ایک پھل فروش کو کیلوں سے لدے اپنے رکشے کے پاس کھڑا دیکھا گیا ،اس دوران ایک با وردی ٹریفک وارڈن وہاں آکرکیلے کا گچھا اٹھاتا ہے اور اسے قریب موجود سرکاری گاڑی میں رکھ دیتا ہے۔ ایک اور وارڈن بھی کیلے پکڑے ہوئے نظر آتا ہے، دونوں اہلکاروں نےپھل سرکاری گاڑی میںرکھے اورپھل فروش کو ادائیگی کیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔
اس واقعے کو ایک راہگیر نے کیمرے میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جس پرچیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن و ڈرائیور تصدق اور سینئر ٹریفک وارڈن اور انچارج عادل کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ملزمان کے خلاف چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
یہ واقعہ نومبر میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران پیش آیا۔ مبینہ طور پر دکاندار کو رکشہ ہٹانے کے لیے کہا گیا اور بعد میں چالان بھی جاری کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos