پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سڈنی واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک دردناک واقعہ ہے اور پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو بھی دہرایا اور کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے اور جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیر عمل درآمد ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے اور یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے اور غزہ و مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos