وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عظیم سپاہی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971 کی جنگ میں بے مثال شجاعت، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا، اور ایک انتہائی خطرناک مشن کو مکمل کر کے شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔ ان کی قربانی نے محاذِ جنگ کا نقشہ بدل دیا اور دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ پوری قوم کے لیے حوصلے، عزم اور قربانی کی مثال ہیں اور ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ آنے والی نسلیں ان کی جرات و قربانی سے سبق حاصل کرتی رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos