ایران میں ایک مسافر بس کے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بس اصفہان سے مشہد کی جانب سفر کر رہی تھی کہ ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد جبکہ ٹیکسی میں موجود 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
https://x.com/PressTV/status/2000665669147275436?s=20
حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos