تھانہ بکوٹ کی حدود میں اغواء شدہ لڑکی بازیاب، عدالت میں بیان ریکارڈ

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) تھانہ بکوٹ پیخو نکر لڑکی اغواء کیس ڈراپ سین ملزمان گرفتار مغوی مسمات(ا) نے بازیابی کے بعد زیر دفعہ 164 بیان ریکارڈ کروا دیا کہ ملزمان زبردستی اغواء کرکے لے گئے اور مختلف مقامات پر رکھا احتجاج پر بار بار نشہ آور گولیاں دے کر بے ہوش کردیتے تھے ۔ لواحقین کا بکوٹ پولیس اور ایس ایچ او سردار نازک محمود اور انکی ٹیم پر اعتماد کا اظہار اور تعاون پر اظہار اطمینان ۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس متعلقہ اداروں اور عوامی سطح پر ان چھوٹے چھوٹے گینگز جو علاقائی سطح پر گھریلو تنازعات میں گینگ بنا کر واردات کرتے ہیں اور آگے چل کر بڑی وارداتوں کے پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں کو روک کر سرکل بکوٹ کے تھانہ بکوٹ کے امن کو بچانا ھوگا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بکوٹ کے گاؤں پیخو نکر کی لڑکی (ا) نامی کی منگنی اسکے رشتے دار لڑکے جو دوسرے گاؤں پھول گراں سے تعلق رکھتا ہے سے ہوئی جو کچھ عرصہ بعد لڑکی کے انکار کے بعد ختم کردی گئی تھی اور چند روز قبل لڑکے کے گھر سے خواتین بطور مہمان لڑکی کے گھر گئیں اور رات کو ذبردستی اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جسکی ایف آئی آر تھانہ بکوٹ میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج ہوئی پولیس کے چھاپوں کے باوجود ملزمان اور لڑکی بازیاب نہیں ہورہی تھی آج لڑکی بازیاب ھوگی اور اس نے عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا ھے کہ اس کو ذبردستی اغواء کرکے بے ہوش رکھا گیا اور ذیادتی کا نشانہ بنا کر سوشل میڈیا پر نکاح کی تشہیر بھی کی گئی جبکہ یہ سب زور ذبردستی میں کیا گیا میری ذندگی خراب کردی گئی مجھے انصاف دیا جائے اور ملزمان کو سزاء دی جائے تاکہ اسکے بعد کوئی گینگ بنا کر کسی کو گھر سے اغواء کرکے لاپتہ نہ کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔