اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی وزرا مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے۔ پانچوں ملزمان کوسی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
ملزمان کو اشتہارکے ذریعے 30 روز کےاندرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 30 دن پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos