گھوٹکی: مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے 3 ڈاکو ئوں کوہلاک کر دیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور محمد عمران کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں میں سے 2 کی شناخت لالہ سکھانی اور شیرو کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
پیر کی رات 9 بجے کے قریب 30 سے 40 ڈاکوؤں نےضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور انٹر چینچ کےقریب درجن سے زائد مسافروں کو اغواء کر لیا تھا اور کچے میں لے گئے تھے۔ بعد ازاں پولیس آپریشن کے دوران تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos