ژوب: ٹرک اڈے پر آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ،16 زخمی

ژوب ٹرک اڈے میں کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار شامل ہیں، جن میں سے 6 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ حکام نے کولنگ اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ مزید نقصان کو روکنے کی کوشش کی۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ علاقے میں محتاط رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔