چیف الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ جج عبد النعیم میمن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سٹی کورٹ میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر کے متبادل کا تعین کیے جانے کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کی جائے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران شہریوں اور امیدواروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos