راولپنڈی،مری اور گلیات میں بارش وبرفباری کی پیش گوئی

پنجاب سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 دسمبر سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جس سے دھند اور سموگ میں کمی آئے گی۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا بھی اندیشہ ہے۔ عوام کو احتیاط اور محفوظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔