فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران کو سبی جیل میں پھینکیں تو پتاچلے جیل کسے کہتے ہیں ، عابد شیرعلی

اسلا م آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان تو اڈیالہ جیل میں انجوائے کر رہے ہیں، انہیں سبی جیل میں پھینکیں، ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیوار میں رکھیں جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تو پتا چلے کہ جیل کسے کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں خواتین کا نقاب اتارنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں درندہ صفت لوگ بیٹیوں بہنوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے رات کے اندھیرے میں احتجاج کیا جاتا ہے،مجرموں سے دن میں ملاقات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر رات کے اندھیرے میں کوئی واقعہ ہوجائے تو حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو روکے، دہشتگردی کا واقعہ اگر ہوتو کون ذمہ دار ہوگا؟۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ہر روز جیل کے قیدی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی کو سبی جیل میں پھینکیں یا اٹک قلعے میں رکھیں، جیسے نوازشریف کو رکھا ویسے بانی پی ٹی آئی  کو رکھا جائے تو جیل کا معلوم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر قیدیوں کو دیسی مرغے کی یخنی ملتی ہے نہ ورزش کی سہولیات، عمران خان کے پاس 5 کمرے ہیں، مشقتی ہے، وہ تو انجوائے کر رہے ہیں، ان کو سبی جیل میں پھینکیں، ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیوار میں رکھیں جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تو پتا چلے کہ جیل کسے کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔